بیجنگ ( خصوصی رپورٹ) طاقتور سمندری طوفان ساؤلا ہانگ کانگ اور چین کے جنوب مشرقی ساحل سے آج ٹکرائے گا۔سمندری طوفان کے باعث چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ اور ہانگ کانگ میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔گوانگ ڈانگ کی ساحلی پٹی سے ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکاہے۔حکام نے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔طوفان کو ،،گوانگ ڈانگ،، سے گزشتہ 7 دہائیوں میں ٹکرانے والے 5 طاقتور ترین طوفانوں میں ایک قرار دیا جارہا ہے۔ہانگ کانگ میں بھی طوفان کے پیش نظر غیرمعمولی انتظامات کئے جارہے ہیں۔شہر میں آج بیشتر کاروباری مراکز، سکول اور ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ سینکڑوں پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں