روسی اخبار نووایا گازیٹا کے ایڈیٹر انچیف دمتری موراتوف نے جنگ سے بے گھر ہونے والے یوکرائنی بچوں کی مدد کے لیے اپنا نوبل امن انعام کا تمغہ 103.5 ملین ڈالر میں نیلام کر دیا ہے۔ سونے کا تمغہ نیویارک میں فون پر بولی لگانے والے شخص کو فروخت کیا گیا ہے، جس کا اہتمام ہیریٹیج آکشنز نے کیا تھا۔
فروخت کے بعد ایک مترجم کے ذریعے بات کرتے ہوئے مراتوف “میں اس معاملے میں بالکل آپ جیسا ہوں۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی یوکرین کے بے گھر بچوں کے لیے یونیسیف کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کو دی جائے گی۔