پاکستان میں موجود روس کے سفیر ڈینئل گنیش نے ایک نجی ٹی وی چینل سے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنا۔
عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے، اگر عمران خان کو پتا ہوتا تو اس دن کبھی نہ آتے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہیں اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔
دو روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے کہا تھا کہ پاکستان حکومت رابطہ کرے گی تو ہم سستا تیل فراہم کریں گے۔ انھوں نےبیہ بھی کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے دورہ روس میں تیل کی تجارت پر بات ہوئی تھی۔
قونصل جنرل نے کہا کہ سستا تیل خریدنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کوئی سرکاری خط موصول نہیں ہوا، روس پر پابندیاں پاکستان سے تجارتی تعلقات کو متاثر کرسکتی ہیں۔
style=”display:none;”>