وفاقی حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافےکا فیصلہ کیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دوحہ میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لینے کے بعد واپسی پر کہا تھا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سابق حکومت کی طرف سے دی جانے والی سب سڈی ختم نہیں کرنا چاہتی مگر آئی ایم ایف نے قرضے کی اگلی قسط دینے کے لئے یہ سب سڈی ختم کرنے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
style=”display:none;”>