اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امیر ملکوں سے اپیل کی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے مدد کریں۔
نیویارک میں سالانہ پری جنرل اسمبلی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال موسمیاتی بحران پر عالمی سطح پرناکافی اقدامات کی عکاس ہے۔ مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کا اندازہ لگانا ناقابل تصور ہے۔
صورتحال سے نمٹنے کے لیےوسیع مالی وسائل کی ضرورت ہے اس لیے امیر ملک ایک بھی لمحہ ضائع کیے بغیر پاکستان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گےوہ تمام ذخیرہ اندوز افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
style=”display:none;”>