الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 پر دستخط کر دیئے ہیں، قانون بننے کے بعد اب جہانگیر ترین اور نوازشریف اپنی نااہلی کے خلاف اپیل دائر کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ قانونی ماہرین کا کہناہے کہ اس میں سپریم کورٹ کے اوریجنل جورسڈکشن میں موجود تمام فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دیدیا گیاہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ نظر ثانی کی درخواست سننے والا بنچ بنیادی کیس سننے والے بنچ سے بڑا ہوگا۔