وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر سپیکر راجہ پرویز اشرف سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کی درخواست کی ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیاگیا ہے جس پر تمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ آقا کریم ﷺسے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے ۔بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔
متن میں مزید کہا گیا کہ قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺکی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
style=”display:none;”>