الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک) : تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو گزشتہ رات ہائی بلڈ پریشر کے باعث فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی) منتقل کیاگیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کے ہارٹ اٹیک جانچنےکے لیے کیا گیا ٹراپ آئی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا بلڈ پریشر 160/120 تھا، بخار کے ساتھ دل کا درد بھی تھا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ طبیعت بہتر ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ کو صبح 6 بجے ڈسچارج کر دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ چار گھنٹے ایف آئی سی میں داخل رہے۔