نئی دہلی ( خصوصی رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی ہتک عزت کے مقدمے میں سزا معطلی کے بعد ان کی پارلیمنٹ میں رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ راہول گاندھی سزا معطل ہونے اور پارلیمانی رکنیت بحال ہونے کے بعد اب اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔گزشتہ ہفتے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے جج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی کوئی وجہ نہ دینے پر راہول گاندھی کی ہتکِ عزت کی سزا معطل کردی تھی۔