احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے اربوں روپے مالیت کی کرپشن کا جرم ثابت ہونے پرحاضر سروس ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ اکاونٹس علی گل کرد کو 63 کروڑ روپے جرمانہ، 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی جبکہ شہر کے مہنگے علاقے میں اربوں روپے مالیت کے کمرشل پلازے اورکئی ایکڑ اراضی بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ تحقیقات کے نتیجے میں ثابت ہواکہ ملزم نے بدعنوانی کے ذریعے اپنےبیٹے کے نام کوئٹہ اور مستونگ میں کئی ایکڑ اراضی، فلیٹس، شادی ہال اور دکانوں سمیت سمنگلی روڈ پر کمرشل پلازے بھی بنا رکھے ہیں۔.
style=”display:none;”>