کوئٹہ ( خصوصی رپورٹ) کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مین رن وے اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعداپریشنل کردیا گیا۔مین رن وے پر پہلی پرواز پی کے 325 اسلام آباد کوئٹہ صبح 6بجکر 20 منٹ پر اتری۔اپ گریڈیشن پر پانچ ارب روپے لاگت آئی اور رن وے جدید ترین ائرفیلڈ لائٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔اکیو کوڈ 4ای طیارے جیسے بوئنگ 777 اور اس کے مساوی جہاز ہر قسم کے موسم میں لینڈ کر سکیں گے۔۔