ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔وہ 70 سال تک برطانیہ کی ملکہ رہیں اور اس طرح برطانیہ پر سب سے طویل عرصہ تک حکومت کرنے والی حکمران تھیں۔
برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش پر ان کا سارا خاندان ان کے پاس پہنچ گیا تھا۔ ملکہ کے انتقال کے بعد ان کے سب سے بڑے شہزادے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ کے طور پر آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔
بکنگھم پیلس کے مطابق ملکہ کا انتقال جمعرات کی سہ پہر بال مورل میں ہوا۔ نئے بادشاہ آج لندن پہنچیں گے۔ آنجہانی ملکہ کا پوتا شہزادہ ولیم اوراس کا بھائی ہیری بھی پہنچ رہے ہیں۔ ملکہ کے دور میں برطانیہ ایک سلطنت سے دولت مشترکہ میں تبدیل ہوا۔
style=”display:none;”>