الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے 26 سابق اراکین اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) سے رابطہ کرلیا ہے۔
نجی نیوز چیل کے مطابق رابطہ کرنے والوں میں سابق اراکین اسمبلی فیض اللّٰہ کموکا، چوہدری اخلاق اور دیگر شامل ہیں۔منحرف اراکین نے ق لیگ میں شمولیت اور آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ مسلم لیگ ق نے چوہدری سرور کو رابطوں کی ذمہ داری دے دی۔ دیگر سیاسی جماعتوں کےساتھ بات چیت کی ذمہ داریاں بھی چوہدری سرور کو سونپ دی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے اراکین کی ایڈجسمنٹ کا اختیار بھی چوہدری سرور کو دے دیا گیا ہے۔ ق لیگ سے رابطے کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔فیض اللّٰہ کموکا فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جبکہ چوہدری اخلاق سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔