ملک کے ایک بڑے اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر خبر شائع کی ہے کہ ق لیگ کے سینئیر رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے، مبینہ طور پر یہ کہا ہے کہ ہم نے بنی گالا کی جانب “پیش قدمی” کا سنا ہے۔ اس لئے عمران خان کی حفاظت کے لئے پنجاب پولیس کو “بھیجا جارہا ہے”.
روزنامہ ‘جنگ’ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی اس خبر کے مطابق، انھوں نے یہ بھی کہا کہ “عمران خان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔”
ق لیگی رہنما سے منسوب کر کے مزید کہا گیا ہے کہ ‘عمران خان تک پہنچنے کے لیے پنجاب کے عوام اور پنجاب حکومت سے گزر کر جانا ہوگا۔’
اس بارے میں وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنی مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں ‘ پولیس بنی گالا بھیجنے کے بیان کا علم نہیں ہے۔’
style=”display:none;”>