مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پولیس کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نا معلوم افراد پر کاٹنے سے روکا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مونس الہی نے کہا کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں پولیس کی مرضی کی ایف آئی آر سے روکا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر 24 گھنٹوں میں درج کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ آئی جی پنجاب نے عدالت میں بتایا کہ انہیں پنجاب حکومت نے ایف آئی آر درج کرنے سے روکا ہے۔
style=”display:none;”>