معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہباز گل کا بدلہ لینے کے لئے ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو ضرور کارروائی کریں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں پتہ لگ رہا ہے کہ پرویز الہٰی کا راج ہے۔ہم نے کسی کو ہاتھ نہیں لگایا، پرویزالہٰی کے کہنے پر ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا۔
پرویز الہٰی نے نجی گارڈز کو پنجاب اسمبلی میں داخل کرایا۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ انتقام کی جو روش ڈال رہے ہیں اس کا خمیازہ آپ کو بھی بھگتنا پڑے گا۔ پنجاب حکومت بنی گالہ سے ریموٹ کنٹرول سے چلائی جا رہی ہے۔ ہم ڈٹ کر اس فسطانیت اور انتقام کا مقابلہ کریں گے۔ عطاء اللہ تارڑ نے وا ضح کیا کہ ہم مسلم لیگ ن کے بیانیے پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔
style=”display:none;”>