سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیر خزانہ غلامی کی چلتی پھرتی تصویر بنا ہوا ہے مہنگائی اور بدترین لوڈشیڈنگ قوم کو نفسیاتی مریض بنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بد ترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان اور سینیٹر شبلی فراز کے علاوہ نوجوانوں، خواتین ، بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے صرف ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ کرکے پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے تین سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل جس ڈھٹائی سے جھوٹ بولتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی پہلے کہتا تھا پی ٹی آئی کی روس سے سستا تیل خریدنے کی کوئی بات نہیں ہوئی اب کہتا ہے خط لکھا تھا اس کا جواب نہیں ملا۔
style=”display:none;”>