نجم الدین 51 فیصدممبران عنقریب فارورڈبلاک بناکرموجودہ صوبائی حکومت کا خاتمہ کردینگے،صدر پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین خان نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ،51فیصدممبران عنقریب فارورڈبلاک بناکر موجودہ صوبائی حکومت کا خاتمہ کرینگے اور اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے صوبے میں نئی حکومت قائم کرینگے اور وزیراعلیٰ کاتعلق بھی فارورڈبلاک سے ہی ہوگا صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد سیکرٹری اطلاعات امجدآفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی صدرنجم الدین نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے اور گزشتہ روز ان کا ایک ایم پی اے بھی حکومت کے خلاف بول پڑا۔ ہمارے یعنی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا رابطہ ہے فارورڈ بلاک اپنا وزیراعلی کا امیدوار لے آئیں گے ہم اس کی تھوڑی مدد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تباہی میں عمران خان حکومت کا مکمل ہاتھ ہے بہت جلد اس آدمی کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے،صوبے میں اداروں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کو پتہ ہے جس شخص کو صادق اور آمین کا لقب ملا تھا وہ سے بڑا چور نکلا۔
style=”display:none;”>