پاکستان سپر لیگ کےآٹھویں ایڈیشن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ 13فروری سے شیڈول ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔
پشاور زلمی ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتانوں نے پی ایس ایل 8 سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہر سال ایک مختلف چیلنج ہوتا ہے کیونکہ وہ کھلاڑی جن کے ساتھ آپ سارا سال پاکستان کے ڈریسنگ روم میں شریک ہوتے ہیں وہ آپ کے مخالف بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سنچری بنانا خواب ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ ہے۔دنیا بھر سے ٹاپ کھلاڑی اس میں شامل ہوتے ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین کا کہنا تھا کہ کپتان کے لئے سب سے بڑا چیلنج دباؤ سے نمٹنا ہے۔ بہتر فیصلے اور اچھی کاکردگی جیت کے لئے ضروری ہے۔
style=”display:none;”>