پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ اپنی طویل شراکت داری پر فخر ہے۔ درحقیقت ہمارے تعلقات کی ابتدا پچھتر برس پیشتر پاکستان کے آزادی حاصل کرنے کے فوراً بعد ہوئی ۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم مشکلات سے بھری ہوئی دنیا میں رہتے ہیں۔ ہم مل جل کر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے ان مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں
میں پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پُرامید ہوں جس کی ایک شاندار تاریخ اور روشن مستقبل ہے
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے بارے میں مزید جاننے کا منتظر ہوں، کراچی سے لاہور تک، پشاور سے گلگت بلتستان تک، اور درمیان میں آنے والے تمام مقامات کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے پہلی بار پاکستان کے تاریخی جگمگاتے ٹرک آرٹ کا مشاہدہ کیا اور اس فن اور پاکستان میں اس فن سے وابستہ فنکاروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں جنہوں نے اسے خصوصیات کے حامل ایک نمایاں ملکی فن کی شکل دی ہے۔ یہ نرالے انداز میں سواری کا ذریعہ ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ مجھے آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں آپ میں سے بعض لوگوں کے ساتھ ملاقات کا موقع میسر ہوگا۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ میرے لیے یہ باعث اعزاز ہے کہ میں پاکستان میں بطور نئے سفیر امریکہ کی نمائندگی کر رہا ہوں۔
We have a long-standing partnership and rich history with Pakistan. Ambassador Donald Blome has a message for Pakistan and Pakistanis near and far as he begins his tenure as the U.S. Ambassador to Pakistan. #PakUSAt75 pic.twitter.com/peWUOiMeZ3
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) June 4, 2022
style=”display:none;”>