وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کر دیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 13روٹس اور 128 بسوں پر مشتمل فیڈر روٹس بس نیٹ ورک کا پہلا مرحلہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کر لیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں ایف، جی اور آئی سیکٹر کے ساتھ ڈی 12 کو مرکزی میٹرو نیٹ ورک سے بسوں کےذریعے منسلک کیا جائے گا۔ ان فیڈر روٹس سے تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
style=”display:none;”>