ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدالتی دائرہ اختیار واضح کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیےکہ معاملہ بینکنگ کورٹ سنے گی۔
عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت میں ملزم طارق شفیع اور فیصل مقبول اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں نے صرف حفاظتی ضمانت مانگ رکھی تھی۔
عدالت کے استفسار پر کیس میں شامل تفتیش ہونے سے متعلق ملزمان نے بتایا کہ ہم ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے جبکہ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ شامل تفتیش ہی نہیں ہوئے۔
عدالت نےطارق شفیع اور فیصل مقبول کی حفاظتی ضمانت میں دو ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے سامنے پانچ روز میں شامل تفتیش ہوکر بنکنگ کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا
style=”display:none;”>