وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ پرامن طور پر رہنا چاہتےہیں جس کے لئے کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل ضروری ہے۔ جنگوں سے دونوں ملکوں کو مشکلات اور غربت و بیروزگاری ملی۔ بھارتی قیادت کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئیں، بیٹھیں اور سنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں۔ العربیہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ میرا وژن ہے کہ مل کر ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔ ہم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ملکوں کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ چاہتے ہیں۔
style=”display:none;”>