وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کی ماہ جون کی پنشن کی عدم ادائیگی کا سخت سے نوٹس لیتے ہوئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو اس معاملے کا جائزہ لے گی۔ یہ کمیٹی وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری خزانہ پر مشتمل ہو گی اورہنگامی بنیادوں پر اس معاملے پر غور کرے گی۔ کمیٹی سات جولائی تک اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
style=”display:none;”>