وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بحالی اور پانی کا اخراج جلد از جلد کیا جائے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ بجلی کی بحالی اور ضلع بھر میں واٹر ٹینکرز کی تعدا دمیں اضافہ کرکے پینے کے پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سیلاب کی تباہ کاریوں ،امداد و بحالی کے کاموں پردی جانے والی بریفنگ میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وبائی امراض کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے متاثرہ علاقے میں مزید خیمے فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مزید خیموں کا آرڈر دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شاہراہوں کی بحالی اور دیگر اقدامات کے لئے اگر مزید فنڈز درکار ہیں تو وفاق فراہم کرے گا
style=”display:none;”>