وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر فوری لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ موسم سرما میں گیس کی صورتحال پر پیشگی لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اعدادو شمار اور خالی باتوں کی بجائے عملی و سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقنی بنائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ عمران حکومت نے کووڈ کے دنوں میں عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا اور بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا۔ گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ آج پورا ملک اور غریب آدمی بھگت رہا ہے۔
معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ملک کے ہر شعبے پر خود کُش حملے کرکے غریب کی کمر توڑ دی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی طرح کسی بھی قسم کی بد انتظامی اور مجرمانہ غفلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
style=”display:none;”>