وزیراعظم شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 روز سے طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 15, 2022
وزیر اطلاعات نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحتیابی کی اپیل کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایک مرتبہ پہلے بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
style=”display:none;”>