وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چمن کے علاقے میں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
Unprovoked shelling & fire by Afghan Border Forces at Chaman resulting in martyrdom of several Pakistani citizens & injuring more than a dozen is unfortunate & deserves the strongest condemnation. The Afghan Interim government should ensure that such incidents are not repeated.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 12, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ دوسری طرف دفتر خارجہ نے افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ افغان حکام کو آگاہ کیا گیا ہےکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سرحد پر شہریوں کی حفاظت فریقین کی ذمہ داری ہے۔صورتحال مزید خراب نہ ہواس پردونوں ممالک کے حکام رابطے میں ہیں۔
style=”display:none;”>