وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے یہ پہلا خطاب ہوگا جس میں وہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔
محمد شہباز شریف اقوام عالم سے اپیل کریں گے کہ اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک سو ترانوے رکن ملکوں پر مشتمل ہے۔ جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس میں ایک سو چالیس ملکوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ کووڈ کے بعد پہلی مرتبہ عالمی رہنما نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اکٹھے ہوئے ہیں۔
style=”display:none;”>