وزیراعظم محمد شہباز شریف کل سے متحدہ عرب امارات کا دوروزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اور یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے پربھی گفتگو ہو گی۔
دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر ،دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم کا یو اے ای کا تیسرا دورہ ہوگا۔ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔
محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیےتا جروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات میں تقریباً 17لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جو برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
style=”display:none;”>