وزیراعظم محمدشہبازشریف گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے میں گلگت پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر مشیر امورکشمیر وزیرقمرزمان کائرہ، سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان اور چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
گلگت آمدکے فوری بعد وزیراعظم ضلع غذر روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ گاؤں بُوبرکادورہ کریں گے۔ وزیراعظم کومتعلقہ حکام کی جانب سے علاقے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، امداد اوربحالی کےکاموں پربریفنگ دی جائے گی۔
style=”display:none;”>