صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپاہی تنویر احمد شہید کے والد کو ٹیلی فون کرکے ان سے تعزیت کا اظہارکیا۔ سپاہی تنویر احمد 5 فروری کو موسیٰ چیک پوسٹ کوئٹہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔ صدر مملکت نے شہید اور اس کے خاندان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے خدمات اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے ، وطن کے لئے قربانی پر شہید کو سلام پیش کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور وطن کی خاطر قربانی دینے پر قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے شہید کے لئے بلندی درجات اور ورثا کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
style=”display:none;”>