گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پولیس لائنز کےگیسٹ ہاؤس میں بطور سپریم کورٹ کے مہمان رکنے والے عمران خان سے ملنے پہنچے۔
صدر مملکت نے سربراہ تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، صدر نے عمران خان سے ان کی خیریت دریافت کی ، اس موقع پر ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریبا ڈھائی گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئی ہے۔