پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں انتقال کر گئے ہیں۔
وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔ سکندر میندھرو 2018 میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر سینٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ سندھ کے وزیر صحت بھی رہ چکے تھے۔
سکندر میندھرو کے انتقال پر سابق صدر آصف علی زرداری نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پارٹی کے بہترین اثاثہ اور ثابت قدم کارکن تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن سکندر میندھرو کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے خاندان اور بدین کے عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
ایوانِ صدر
پریس ونگ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر اظہار افسوس صدر مملکت کا ڈاکٹر سکندر میندھرو کی وفات پر اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی صدر مملکت کی مرحوم کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
style=”display:none;”>