پاکستان پیپلزپارٹی کا 55 واں یو م تاسیس آج منا یا جا رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 55 سالوں پر محیط پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے۔ اب ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔ اگلے عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تین آمروں کو شکست دیکر جمہوریت کو فتحیاب کیا۔ دنیا کو آج بھی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید یاد ہیں مگر انہیں سیاسی منظر ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا۔ تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کریگی اور جمہوریت مضبوط ہو گی۔
style=”display:none;”>