آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ آغاز سے اب تک ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو پندرہ سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔
دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس بیالیس ہزار سات سو چوراسی پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اور سعودی عرب کی جانب سے تیرہ ارب ڈالر کی فراہمی کے فیصلے کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ڈالر مزید انتالیس پیسے سستا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر دوسو اکیس روپے اور اٹھائیس پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
style=”display:none;”>