صدرڈاکٹر عارف علوی کہا ہے کہ دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، عالمی تنازعات کے باعث تفریق بڑھ رہی ہے۔ اخلاقیات کا دوہرا معیار اپنایاگیا ہے جس سے غریب ملک استحصال کا شکار ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں دو روزہ مارگلہ ڈائیلاگ کے اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہو ئے صدر مملکت نے کہا کہ ایسے حالات میں نیو ورلڈ آرڈر کی ضرورت بن رہی ہے جس کے تحت دنیا کو حقیقت پسند بن کر معاملات کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد عالمی امن کو یقینی بنانا تھا، بد قسمتی سے آج بھی بڑی طاقتوں کا المیہ علاقائی اثرورسوخ، وسائل پر قبضہ اور ہتھیاروں کا حصول رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وسائل اگر انسانیت کی فلاح پر خرچ ہوتے تو آج دنیا کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی تنازعات کے حل کے لئے ضروری ہے کہ ایک ملک کا دوسرے ملک کے لئے کسی بھی اقدام کو غیر قانونی قراردینے سے متعلق دہرامعیار نہیں ہونا چاہیے۔
مارگلہ ڈائیلاگ میں مختلف ملکوں کے سفیر اور عالمی ماہرین نے شرکت کی۔ یہ ڈائیلاگ دو ہزار انیس سے ہرسال منعقد ہر رہا ہے۔ دو روزہ ڈائیلاگ میں جیو اکنامکس، سیکیورٹی، معیشت، ماحولیات سمیت مختلف شعبوں پر ماہرین نے اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔
style=”display:none;”>