سابق وزیر اعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اس وقت ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں،جبکہ دوسری طرف عمران نیازی ملک کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران نیازی کا حالیہ انٹرویو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔آپ اپنی سیاست کریں،حدسے تجاوز اور ملک کو تقسیم کرنے کی باتیں نہ کریں۔
گزشتہ روز عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکرے ہو جائے گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کر سکتا۔
آصف علی زرداری اور ترجمان پی ڈی ایم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے بیان کو ملک دشمنی کے مترادف قرار دیا تھا۔
style=”display:none;”>