انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری، مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 225 روپے کی تاریخی کم ترین سطح پر آ گئی
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 225 روپے کی تاریخی کم ترین سطح پر آ گئی جب کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کی وجہ سیاسی عدم استحکام کو قرار دیا ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال بنیادی طور پر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سیاسی عدم استحکام آئندہ چند روز میں کم ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ آنے والے چند روز میں روپے پر دباؤ میں کمی کی توقع رکھتے ہیں۔میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، روپے کی بے قدری کی وجہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کا معاشی رہنمائی سے محروم ہونا ہے۔
style=”display:none;”>