سپریم کورٹ میں پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت پر تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی استدعا پر مقدمے کا دائرہ وفاق اور باقی صوبوں تک وسیع کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ افسران کے بار بار تبادلوں سے پولیس کمانڈ اور کارکردگی میں فرق پڑتاہے۔
دستیاب ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں ڈی پی او کےتبادلے کااوسط دورانیہ پانچ ماہ ہے۔ڈیٹا کے مطابق چار برسوں میں پنجاب میں ڈی پی اوز کے 268 تبادلے ہوئے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پولیس میں سیاسی تبادلوں سے فوجداری نظام عدل متاثر ہوتا ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور صوبوں سے گذشتہ آٹھ برس کا پولیس تبادلوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئےسماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
style=”display:none;”>