پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ دبئی بندرگاہ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس ذوالفقار پر پرچم کشائی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے بحری مشق میں حصہ لیا۔ پی این ایس ذوالفقارکےاس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
style=”display:none;”>