وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل چار مرتبہ برقرار رکھنے کے بعدجمعرات کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کمی کے ساتھ ہی فی لٹر پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر مقرر کردی گئی۔اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
style=”display:none;”>