گزشتہ رات پشاور کے نو احی علاقے سربند میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فا ئرنگ سے
شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی ۔ نمازجنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سمیت پولیس کے اعلی حکام واہلکاروں نے شرکت کی۔ گورنرخیبرپختونخوا نے شہداء پر پھولوں کے چادر چڑھائیں اور شہداء کی بلند درجات کے لئے دعا کی۔
پولیس کے چاک وچوبنددستے نے شہیدوں کو سلامی دی۔ وزیر اعلی محمود خان اور گورنر غلام علی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کی درجات کی بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کے لئے دعاکی ۔ گزشتہ رات دہشت گردوں نے تھانے پرحملے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین ا و ر ان کے دو گن مین اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
style=”display:none;”>