الاخبار (مانٹرینگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر و سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، مشکل کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کی قیادت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں معاشی بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال سنگین ہے۔ اس وقت گرینڈ مذاکرات کی اشد ضرورت ہے، ہمیں ملک کا سوچنا ہوگا۔ جلد حکومتی ارکان سے بات چیت کرکے ملک اور قوم کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھائے گی۔