اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کر دی۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کو سینے میں تکلیف ہے، عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے پرویز الہٰی کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا
عدالت نے میڈیکل رپورٹس فوری عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہی کی فوری گرفتاری پر غور و خوض جاری ہے ، دوسری طرف ذرائع پرویز الہی کی جانب سے پریس کانفرنس کے امکانات کو بھی رد نہیں کر رہے