لاہور( خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پرویز الٰہی کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں ڈی جی نیب کے وارنٹ جاری کرنے کا کہا تھا۔ عدالت نے جمعہ کے روز پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔