اطلاع ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اچانک سرگرم اور فعال ہوگئے ہیں اور انھوں نے لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلی’ سے یہ ملاقاتیں بیدیاں روڈ پرایک تقریب کے دوران ہوئیں۔ اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دینے والے نے یہ بھی دعوی’ کیا ہے کہ، ان ملاقاتوں میں عمران خان کی حالیہ تقاریرمیں کہی جانے والی باتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایک صحافی نے ملاقات کے بعد جب چوہدری پرویز الہٰی سے پوچھا تو انہوں نے ملاقاتوں کی تصدیق کی۔ ساتھ ہی انھوں نے لانگ مارچ سے متعلق ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بتایا کہ ‘ لانگ مارچ کے بارے میں مذاکرات پس پردہ یعنی بیک ڈور ہی ہوتے ہیں، اور یہ مزاکرات اب بھی ہورہے ہیں۔’
style=”display:none;”>