پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کو روکنے سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔
پیمرا ترجمان کے مطابق کچھ نیوز چینلزٹھوس شواہد کے بغیر اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں۔ ایسے مواد کو نشر کرنا اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انہوں نےکہاکہ غلط معلومات کو نیوزچینلز پر نشر کرنا اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے مترادف ہے۔تمام ٹی وی چینلزپیمرا قوانین پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔
پیمرا کی طرف سے کہاگیاہے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز خصوصا خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرامز میں بعض اینکرز ،مہمان اور تجزیہ کار بغیر کسی ثبوت اور ٹھوس شواہد کے ریاستی اداروں کے خلاف غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلاتے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف ریاستی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہاہے بلکہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف طے شدہ پروپیگنڈے کا حصہ بن رہے ہیں۔
آئین پاکستان کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے مگرقانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے رائے کا اظہار کیاجائے۔
style=”display:none;”>