پیمرانے ایک مرتبہ پھر اے آر وائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات معطل کر دی ہیں۔ اس بارنشریات تین روز کے لیے معطل کی گئی ہیں اور اس بندش کا جواز مؤثر تاخیری نظام نہ ہونے کو بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا نے جمعرات کو احکامات جاری کرتے ہوئے دو نیوز چینلز بول اور اے آر وائی” کی نشریات تین یوم کے لیے معطل کر دیں۔ دونوں چینلز بغیر کسی مؤثر تاخیری نظام کے نشریات جاری رکھے ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں اتھارٹی نے 5 ستمبر کو احکامات جاری کیے تھے جن کا مقصد اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور پیمرا قوانین پر عملدرامد کرانا تھا۔ ان احکامات کے تحت تمام چینلز کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ مؤثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل بورڈ کے حوالے سے کی گئی پیشرفت اقدامات پر اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے۔
اتھارٹی ان اقدامات کی تصدیق کے بعد براہ راست یا تاخیر سے نشرکرنے سے متعلق احکامات صادر کرے گی۔ لہذا اس دوران کسی بھی چینل کو براہ راست عوامی تقریبات کی کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔ پیمرا کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں چینلز مسلسل پیمرا قوانین اور احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اورمذکورہ خلاف روزی پر چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان چینلز کے چیف ایگزیٹو آفیسرز کو ذاتی شنوائی کے لیے بلوایا گیا تا ہم وہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے قاصر رہے اور محض اپناتحریری جواب جمع کرا دیا۔
تحریری جواب کو مد نظر رکھتے ہوئے اور معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اتھارٹی نے دونوں چینلز بول اور اے آر وائی کی نشریات تین یوم کے لیے معطل کر دیں اور اس سلسلے میں تمام کیبل اور ڈسٹری بیوشن نیٹ روکس کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
style=”display:none;”>