وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جب کہ اجلاس میں کل ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>